درمیاں فاصلہ نہیں ہوگا
ہم سے شکوہ گلہ نہیں ہوگا
عمر بھر چاہے اس سے مل نہ سکیں
وہ مگر بے وفا نہیں ہوگا
خاک ہو جائیں گر تری خاطر
عشق میں یہ برا نہیں ہوگا
عمر بھر مجھ پہ جو رہا طاری
کیا مجھے سوچتا نہیں ہوگا
تم کو سو یار مل گئے ہوں گے
ہم سا پاگل ملا نہیں ہوگا
ڈھونڈئیے تو ملے گی راہ نئی
ایک خواہش سے کیا نہیں ہوگا
کوششیں لاکھ کر کے دیکھو تم
گر نہ چاہے خدا نہیں ہوگا
یاد آئے گی کچھ دنوں اس کی
پھر تو یہ سلسلہ نہیں ہوگا
شہر سے گاؤں لوٹوں تو ساحلؔ
گاؤں اب پہلے سا نہیں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.