درمیاں کوئی فاصلہ بھی نہیں
درمیاں کوئی فاصلہ بھی نہیں
میری چاہت وہ جانتا بھی نہیں
زندگی سے کوئی گلہ بھی نہیں
اور جینے کا حوصلہ بھی نہیں
ہر طرف کیوں اسی کا چرچا ہے
ہائے وہ شخص جو ملا بھی نہیں
دل دھڑکنے کا سلسلہ بھی نہیں
اور مدت سے کچھ کہا بھی نہیں
وقت دیکھو کہاں پہ لے آیا
اب یہاں کوئی راستہ بھی نہیں
تم نے جو کچھ سنا سنا بھی نہیں
میں نے جو کچھ کہا کہا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.