درون دل کسی کچے مکان کا نقشہ
درون دل کسی کچے مکان کا نقشہ
ہے میرے واسطے سارے جہان کا نقشہ
میں داستان سے دیوی نکال لایا ہوں
لو اب بناتے رہو داستان کا نقشہ
ہمیں لگا تھا کہ ہم دل بنا رہے ہیں ترا
مگر بنا تو کٹیلی چٹان کا نقشہ
یہ اور بات کہ تجھ تک پہنچ نہیں پائے
وگرنہ پاس تھا سارے جہان کا نقشہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.