درون خواب نیا اک جہاں نکلتا ہے
درون خواب نیا اک جہاں نکلتا ہے
زمیں کی تہہ سے کوئی آسماں نکلتا ہے
بھلا نظر بھی وہ آئے تو کس طرح آئے
مرا ستارہ پس کہکشاں نکلتا ہے
ہوائے شوق یہ منزل سے جا کے کہہ دینا
ذرا سی دیر ہے بس کارواں نکلتا ہے
مری زمین پہ سورج بہ وقت صبح و مسا
نکل تو آتا ہے لیکن کہاں نکلتا ہے
یہ جس وجود پہ تم ناز کر رہے ہو بہت
یہی وجود بہت رائگاں نکلتا ہے
مقام وصل اک ایسا مقام ہے کہ جہاں
یقین کرتے ہیں جس پر گماں نکلتا ہے
بدن کو چھوڑ ہی جانا ہے روح نے آزرؔ
ہر اک چراغ سے آخر دھواں نکلتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.