درون خواب یہ منظر دکھائی دیتا ہے
درون خواب یہ منظر دکھائی دیتا ہے
فلک پہ جلتا ہوا پر دکھائی دیتا ہے
کوئی شکستہ ستارہ اندھیری راتوں میں
مری تلاش میں اکثر دکھائی دیتا ہے
سجا کے رکھتا ہوں آئینے چار سمت کہ یوں
بس اک چراغ بھی لشکر دکھائی دیتا ہے
سنائی دیتی ہے دھڑکن ہر ایک پتھر میں
ہر اک چٹان میں پیکر دکھائی دیتا ہے
مرا وجود اگر آئنے سے باہر ہے
وہ کون ہے کہ جو اندر دکھائی دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.