Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درون ذات اذیت تھی اور تم نہیں تھے

احمد وقاص

درون ذات اذیت تھی اور تم نہیں تھے

احمد وقاص

MORE BYاحمد وقاص

    درون ذات اذیت تھی اور تم نہیں تھے

    مجھے تمہاری ضرورت تھی اور تم نہیں تھے

    میں خواب میں تمہیں یک لخت چھونے والا تھا

    پھر اس کے بعد حقیقت تھی اور تم نہیں تھے

    اسی لئے تو محبت کو فوقیت دی ہے

    کہ میرے ساتھ محبت تھی اور تم نہیں تھے

    میں چاہ کر بھی در آتا نہ تھا خیالوں میں

    مگر تمہیں یہ سہولت تھی اور تم نہیں تھے

    گزرنے والا نہیں تھا مگر گزار لیا

    وہ دن کہ جب ہمیں فرصت تھی اور تم نہیں تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے