دشت ویراں درہم و برہم کرو
دشت ویراں درہم و برہم کرو
کھل کے آؤ اور مجھ میں رم کرو
شاہزادے وصل کا پیالہ اٹھاؤ
اور کنیز ہجر کا ماتم کرو
کر دیا آرام طلبی نے خراب
آیت جاں پڑھ کے مجھ پہ دم کرو
روح کو اب روح سے ملنے بھی دو
زیر و بالا پیش و پس کچھ کم کرو
یا تو گزرو جاں سے بے خوف و خطر
یا سر تسلیم اپنا خم کرو
لفظ مرتے جائیں گے قصہ طراز
متن سے باہر نکل کر غم کرو
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 101)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.