دشت ہے جن کا مقدر دیکھیے
دشت ہے جن کا مقدر دیکھیے
ان کی آنکھوں میں سمندر دیکھیے
گہری خاموشی کا منظر دیکھیے
اپنے اندر بھی اتر کر دیکھیے
ایک اک ساعت کا دینا ہے حساب
ایک اک لمحے کا محشر دیکھیے
لوگ شیشے کے مکاں میں بند ہیں
اور ہاتھوں میں ہیں پتھر دیکھیے
آگ میں لپٹا ہوا ساون ملے
سبز جنگل سے گزر کر دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.