دشت میں خاک اڑانے کا ارادہ نہیں ہے
دشت میں خاک اڑانے کا ارادہ نہیں ہے
دل یہ سادہ ہے مگر ایسا بھی سادہ نہیں ہے
رہ نوردی کا یہاں شوق ہی بے معنی ہے
کیوں کہ تا حد نظر کوئی بھی جادہ نہیں ہے
اس کی تحریر کا تقریر کا میں قائل ہوں
کوئی تکرار نہیں کوئی اعادہ نہیں ہے
شاہزادہ بھی بھلا آگے بڑھے تو کیوں کر
اس کے ہم راہ کہیں کوئی پیادہ نہیں ہے
گھر کشادہ تو بنائے ہیں یہاں لوگوں نے
دل کسی کا بھی مگر اتنا کشادہ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.