دست اور صبا مجھ میں
تھا وہ بے وفا مجھ میں
آ رہی ہے برسوں سے
اک عجب صدا مجھ میں
کیوں ہوا وہ رنجیدہ
جو ہوا ہوا مجھ میں
موج بحر امکاں کا
درد اک نیا مجھ میں
کچھ کہا کہا سا میں
کچھ سنا سنا مجھ میں
ایک گھر پرانا سا
روز گونجتا مجھ میں
ہے فرار کرتا سا
میرا مدعا مجھ میں
کچھ ادا کے گل بوٹے
محرم قبا مجھ میں
شب فروغ جلوہ تھی
روز واقعہ مجھ میں
کس کے پر یہ روشن ہیں
کس کا گھر جلا مجھ میں
وہ تو لے گیا سب کچھ
میرا کیا بچا مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.