دست قاتل کو محبت کا سبب کرتے ہیں
دست قاتل کو محبت کا سبب کرتے ہیں
ہم دئیے ہیں جو ہواؤں کا ادب کرتے ہیں
کس اذیت سے گزرتے ہیں کبھی سوچ کے دیکھ
لوگ جو نیند نہیں موت طلب کرتے ہیں
خواب محبوب دھرم نام سبھی کچھ کھو کر
خودکشی گر نہیں کرتے تو غضب کرتے ہیں
یوں تو وحشت ہے یا غصہ ہے ہماری پہچان
ہاں مگر پیار بہت کرتے ہیں جب کرتے ہیں
آہ کو قہقہہ کرنے کا ہنر جانتے ہیں
ماتمی رنگ کو ہم رنگ طرب کرتے ہیں
ہم سے لوگوں کو ہی مجذوب کہا جاتا ہے
یار کے نام کو جو نام و نسب کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.