دستور ترک کر کے بغاوت کریں گے ہم
دستور ترک کر کے بغاوت کریں گے ہم
آتش کدے میں جھونک کے دنیا چلیں گے ہم
صدموں کا اپنے واسطے کچھ اہتمام ہو
وحشت تمام ہوگی تو مرنے لگیں گے ہم
کیسی عجیب بات پہ اٹکا ہے اب کے ذہن
تیرے نہیں رہے تو کہاں کے رہیں گے ہم
تھکنے لگیں گے عالم آوارگی میں جب
وحشت کا ہاتھ تھام کے آگے بڑھیں گے ہم
اچھا چلو تمام ہوا ساتھ اور سلام
اچھا خدا نے چاہا تو پھر سے ملیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.