دیار بے ہنر میں یہ ہنر بیچا نہیں میں نے
دیار بے ہنر میں یہ ہنر بیچا نہیں میں نے
میں بے گھر تو ہوا ہوں اپنا گھر بیچا نہیں میں نے
ضرورت تو رہی ہے مجھ کو بھی اشیائے دنیا کی
مگر خود کو کبھی بھی لمحہ بھر بیچا نہیں میں نے
مرے سینے میں جو پلتا رہا ہے ایک مدت سے
کسی صورت بھی بچپن کا وہ ڈر بیچا نہیں میں نے
اسی کو بیچ ڈالا ہے یہ جوبن بھی جوانی بھی
یہ اپنی آبرو کو در بہ در بیچا نہیں میں نے
جلا ہوں عمر بھر میں اس تمازت میں سر صحرا
کسی صورت بھی غربت میں شجر بیچا نہیں میں نے
سمندر سے عداوت تو رہی ہے آج تک تنہاؔ
سمندر کا کوئی لعل و گہر بیچا نہیں میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.