دیار عشق میں ایسے بھی ہیں مقام بہت
دیار عشق میں ایسے بھی ہیں مقام بہت
جہاں جنون کا ہوتا ہے احترام بہت
کہیں جو تیشۂ فرہاد ہاتھ آ جائے
جہان عشق میں ہو جائے اپنا نام بہت
ہو جن دعاؤں میں اخلاص کا لہو شامل
انہی دعاؤں سے نکلے گا اپنا کام بہت
نہ آؤ تم سر مقتل ابھی خدا کے لیے
جنون عشق تمہارا ابھی ہے خام بہت
ہماری ذات ہے سرمایۂ وفا انجمؔ
دیار عشق میں اپنا سند ہے نام بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.