دیار نور سے تاریکیوں میں آئے ہوئے
دیار نور سے تاریکیوں میں آئے ہوئے
کبھی نہ ہوں گے فروزاں ترے بجھائے ہوئے
سنہرے لوگ جو رستے کشادہ کرتے ہیں
یہ دل زدہ ہیں بہت سے فریب کھائے ہوئے
کسی نے مڑ کے ہمیں مسکرا کے دیکھا تھا
پھر ایک عمر ہوئی دل سے مسکرائے ہوئے
خسارہ ہے کہ شب و روز بڑھتا جاتا ہے
ہمارے خواب بھی گویا ہیں قومیائے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.