دے کر مجھے وہ یاد سبھی خواب لے گیا
دے کر مجھے وہ یاد سبھی خواب لے گیا
یعنی مجھے بھی ساتھ تہہ آب لے گیا
اس نے نہیں کیا ہے مری رات کو حسیں
گو شام کو ہی دن کے سبھی تاب لے گیا
تھا خوب طرف دار تمہارا پیام بر
جس جس پہ اچھا لکھا تھا وہ باب لے گیا
میں نے نہیں تھی چھیڑی مری تب کوئی غزل
جب میرے سب خیال وہ بے خواب لے گیا
تب رہ گیا میں اپنی ہی اس سادگی پہ دنگ
جب دیکھا میرے حرفوں کو تالاب لے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.