دے کے غم یہ آپ نے کیا مجھ پہ احساں کر دیا
دے کے غم یہ آپ نے کیا مجھ پہ احساں کر دیا
دونوں عالم کی مسرت سے گریزاں کر دیا
زندگی تاریک تھی اک عمر سے میری مگر
آپ کی یادوں نے آ کر دل فروزاں کر دیا
آئیے چاہے جدھر سے اب کوئی دقت نہیں
ہم نے سب تاریک راہوں کو چراغاں کر دیا
دیکھیے وہ شیخ جی ہیں میکدے سے روبرو
کام تھا مشکل مگر یہ میں نے آساں کر دیا
وقت نے کھیلا ہے کیسا کھیل میرے ساتھ میں
ان کو راحت بخش دی مجھ کو پریشاں کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.