دے کے میں خود کو مات کمرے میں
تنہا بیٹھا تھا رات کمرے میں
تیرے ہونے سے یوں لگا مجھ کو
جیسے ہو کائنات کمرے میں
چھوڑ کر تم گئے تو جذبوں کی
ہو گئی ہے وفات کمرے میں
تیری تصویر اور یہ تنہائی
کاٹ دی یوں حیات کمرے میں
مصرع نعت جب پڑھا میں نے
چار سو تھی نشاط کمرے میں
تیری پلکوں پہ جو رکے آنسو
جگمگائی ہے رات کمرے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.