دے تو رہی ہو گیان محبت کیا کریں
دے تو رہی ہو گیان محبت کیا کریں
خود بھی تو میری جان محبت کیا کریں
پہلے ہی میری جان کا دشمن ہے تیرا حسن
اس پر ترا بیان محبت کیا کریں
اس کے بغیر آپ کا دل سچ کہوں اگر
خالی ہے مرتبان محبت کیا کریں
لڑنے جھگڑنے کے لیے دن بھر کا وقت ہے
راتوں کے درمیان محبت کیا کریں
خوشبو نہ اس کی جائے گی تا عمر جسم سے
ہو جائیں عطر دان محبت کیا کریں
اس کے سوا جہان میں شداد کچھ نہیں
جھکتا ہے آسمانوں محبت کیا کریں
اک دوسرے میں کھو گئے ہیں اس طرح سے ہم
کس کو ہے اب یہ دھیان محبت کیا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.