Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دیکھ جذبات نظر سب رائیگاں ہو جائیں گے

شفا گوالیاری

دیکھ جذبات نظر سب رائیگاں ہو جائیں گے

شفا گوالیاری

MORE BYشفا گوالیاری

    دیکھ جذبات نظر سب رائیگاں ہو جائیں گے

    وہ نہاں ہی کب ہیں ناداں جو عیاں ہو جائیں گے

    کیا خبر تھی راز ہائے دل زباں ہو جائیں گے

    میرے دو آنسو بھی میری داستاں ہو جائیں گے

    جان کھو کر غم میں جان داستاں ہو جائیں گے

    یہ نشانی چھوڑ کر ہم بے نشاں ہو جائیں گے

    آسمان حشر حشر آسماں ہو جائیں گے

    جب بہ تشریح جوانی وہ جواں ہو جائیں گے

    بے خودی کے بندگی کے ذوق کے جذبات کے

    ایک ہی سجدے میں سارے امتحاں ہو جائیں گے

    اے غلط اندیش میرے آنسوؤں کو تو نہ چھیڑ

    یہ زمیں پر گر گئے تو آسماں ہو جائیں گے

    تو ٹھہر کر کاش دیکھے وہ بھی وقت آنے کو ہے

    تجھ سے کوسوں دور اے عمر رواں ہو جائیں گے

    کامراں ثابت وہی ہوں گے رہ مقصود میں

    جو قدم برباد سعیٔ رائیگاں ہو جائیں گے

    آج سنتے ہیں زمانے کی شفاؔ ہم داستاں

    کل زمانے کے لئے خود داستاں ہو جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے