دیکھ کر حال عقیدت آج یار غار کا
دیکھ کر حال عقیدت آج یار غار کا
ہم کو تو بہتر لگا کردار بد کردار کا
بے خبر رکھنا اگر مقصود ہے سرکار کا
با خبر کرنا ہمیں یہ کام ہے اخبار کا
دین و مذہب ویش بھوشا ملک و سرحد کچھ نہیں
سچ کہیں تو کھیل چاروں اور ہے بیوپار کا
چار دیواریں اٹھا لیتی ہیں چھت کا بوجھ جب
گھر میں آخر کام کیا ہے پانچویں دیوار کا
آج جو بگڑی ہوئی صورت ہے ہندوستان کی
ہاتھ اس میں ہے یقیناً ووٹ کے بیوپار کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.