دیکھ کر رنگ ان کی محفل کا
دیکھ کر رنگ ان کی محفل کا
ہو گیا پست حوصلہ دل کا
کھو گیا جب خیال منزل میں
مل گیا ہے سراغ منزل کا
جب ستم سہہ کے لوگ ہیں خاموش
حوصلہ کیوں بڑھے نہ قاتل کا
آپ دیکھیں نہ تیز نظروں سے
پھوٹ جائے گا آبلہ دل کا
پوچھتے ہیں وہ حال میں چپ ہوں
آ گیا ہے مقام مشکل کا
بیٹھ جائیں جو دو قدم چل کر
کیا نشاں پا سکیں گے منزل کا
اور اک وار کی ضرورت ہے
یہ تقاضا ہے تیرے بسمل کا
غم و حسرت کی سختیاں تو برا
چور ہے آئنہ مرے دل کا
کوششیں کرکے تھک گیا گوہرؔ
پھر بھی رستہ ملا نہ منزل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.