دیکھ کر اس کو کبھی شاد ہوا کرتے تھے
دیکھ کر اس کو کبھی شاد ہوا کرتے تھے
ان دنوں ہم بھی اسے یاد ہوا کرتے تھے
آپ نے یار محبت میں کمائی کر لی
لوگ تو عشق میں برباد ہوا کرتے تھے
اک محبت کی فضا چاروں طرف ہوتی تھی
آسماں زادے زمیں زاد ہوا کرتے تھے
ترے ہوتے ہوئے خاموش سبھی رہتے تھے
سارے ہنگامے ترے بعد ہوا کرتے تھے
ان کی آواز ہی تحریک بنا کرتی تھی
لوگ جب مائل فریاد ہوا کرتے تھے
اب تو ہر حکم پہ ہم سر کو جھکا لیتے ہیں
ہم جو مجموعۂ ازداد ہوا کرتے تھے
وقت بدلے تو پھر انہونی بھی ہو جاتی ہے
آج جو صید ہیں صیاد ہوا کرتے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.