دیکھ لیل و نہار سے باہر
دیکھ لیل و نہار سے باہر
زندگی ہے قطار سے باہر
ایسے کوئی خمار میں بھی نہیں
جیسے ہم ہیں خمار سے باہر
کہف والوں سے تھک چکا تھا میں
آن بیٹھا ہوں غار سے باہر
ہم گزشتہ زمانوں کے عاشق
ہو رہے ہیں شمار سے باہر
کھل کے ہنسیو نشے کی حالت میں
غم ہی غم ہیں خمار سے باہر
داد بنتی ہے پھول کی آصفؔ
جو کھلا ہے بہار سے باہر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.