Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دیکھ لے خود ہی کوئی لوٹ کے جاتے ہوئے ہاتھ

عارف نظیر

دیکھ لے خود ہی کوئی لوٹ کے جاتے ہوئے ہاتھ

عارف نظیر

MORE BYعارف نظیر

    دیکھ لے خود ہی کوئی لوٹ کے جاتے ہوئے ہاتھ

    شرم آتی ہے ذرا ہم کو بڑھاتے ہوئے ہاتھ

    کیا خبر تم کو کہ کیا دل پہ گزرتی ہے مرے

    جن سے دل ملتا نہیں ان سے ملاتے ہوئے ہاتھ

    تجھ کو بانہوں میں بھروں چھوڑ کے جانے والے

    تجھ کو رخصت بھی کروں ہائے ہلاتے ہوئے ہاتھ

    اس نے برفاب سے ہاتھوں سے جو تھاما مجھ کو

    میرے گالوں پہ لگی آگ لگاتے ہوئے ہاتھ

    سب نے دیکھا تھا فقط ہم کو بچھڑتے لمحے

    رب نے دیکھا تھا ہمیں ساتھ اٹھاتے ہوئے ہاتھ

    ہم نے پکڑا نہیں بہتان زبانوں کو کبھی

    ہم نے توڑے ہی نہیں انگلی اٹھاتے ہوئے ہاتھ

    جب کیا غور کبھی خود کی زبوں حالی پر

    جسم کی سمت بڑھے سائے سے آتے ہوئے ہاتھ

    گرتے دشمن کو بھی ہم جھٹ سے اٹھا لیتے ہیں

    ہم سے رکتے ہی نہیں ہاتھ بڑھاتے ہوئے ہاتھ

    اس کا شیشہ سا بدن اور میں پتھر عارفؔ

    ڈر تو لگتا ہے ذرا اس کو لگاتے ہوئے ہاتھ

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے