دیکھا ہے جب سے آپ بھی ہیں مالیوں کے ساتھ
دیکھا ہے جب سے آپ بھی ہیں مالیوں کے ساتھ
پھولوں کی عمر بڑھ گئی ہے ڈالیوں کے ساتھ
جس صبح نام آپ کا پڑ جائے کان میں
باد صبا بھی کھیلتی ہے بالیوں کے ساتھ
اشعار میرے آپ کے دل تک پہنچ گئے
تھوڑا سا پیار دیجیے اب تالیوں کے ساتھ
سارا چمن اجاڑ کے بیٹھے ہیں عندلیبؔ
کیا بات چیت کیجیے اب مالیوں کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.