دیکھے ہیں دل نشین مناظر حجاب کے
دیکھے ہیں دل نشین مناظر حجاب کے
ہوتے ہیں رنگ سینکڑوں پاگل جو خواب کے
خوشبو جسے سمجھتے ہو ہے خون زخم گل
دیکھے نہیں ہیں زخم کسی نے گلاب کے
یہ کیا ہوا کہ غور سے دیکھا تھا ان کو بس
رنگ اڑ گئے ہیں دیکھیے کیسے جناب کے
ملتی ہے روشنی انہیں احساس سے مرے
دیوانے ہیں وہ اس لیے میری کتاب کے
ان کو ملا ہے دیکھیے آسان تھا جنہیں
کیا معنی رہ گئے ہیں بھلا اس خطاب کے
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 306)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.