دیکھے تو سہی کوئی یہ انجمن آرائی
دیکھے تو سہی کوئی یہ انجمن آرائی
ہے محفل یاراں میں تنہائی ہی تنہائی
انسان کو جب اپنی پہچان نہیں آئی
کس کام کی بینائی کس کام کی دانائی
یوں ہی تو نہیں ملتی لوگوں سے پذیرائی
سودائی تو ہیں لیکن لگتے نہیں سودائی
اس درجہ جنوں خیزی اس حال پہ لے آئی
ہم اپنے تماشے کے ہیں خود ہی تماشائی
جو بھی ہیں زمانے میں شہرت کے تمنائی
دیکھی ہے صغیرؔ ان کی رسوائی پہ رسوائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.