دیکھیں گے میری آہوں کے اک دن اثر کو آپ
دیکھیں گے میری آہوں کے اک دن اثر کو آپ
آئیں گے لوٹ کر یہیں تھامے جگر کو آپ
بھینی سی ایک مد بھری اڑتی سگندھ ہے
کھلتے گلاب لاکھ ہیں جائیں جدھر کو آپ
جو بھی ملا ہے آپ کا دیوانہ بن گیا
لیتے ہیں پل ہی میں چرا دل اور جگر کو آپ
بیٹھے ہیں آج کچھ یہاں ناصرؔ رقیب بھی
دل کو ذرا سنبھال کے پھینکیں ادھر کو آپ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.