دیکھیے دل کی بے بسی کی طرف
دیکھیے دل کی بے بسی کی طرف
ڈولتا ہے جو آپ ہی کی طرف
کتنے پردے رکھے تھے غفلت نے
کون لے آیا آگہی کی طرف
اس پتنگے کا دیکھنا دیکھا
دیکھتا تھا جو روشنی کی طرف
یعنی پھر چھوڑ کر لحاظ سبھی
لوٹ آؤ گے خود سری کی طرف
موت کے خوف سے ہوئے آزاد
سانس کھینچے ہے خودکشی کی طرف
اس کی چوکھٹ پہ کھوجنا ہم کو
ہم ملیں گے اسی گلی کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.