دیکھیے تقدیر لے جائے کدھر
دیکھیے تقدیر لے جائے کدھر
ہم سفر کوئی نہ کوئی راہ بر
باوجود دعوئے فکر و نظر
ہم رموز زیست سے ہیں بے خبر
زندگی کو اک سہارا چاہئے
معتبر ہو وہ کہ ہو نا معتبر
ناتوان و سست رو بھی ہیں یہاں
گردش دوراں ذرا آہستہ تر
زندگی کے ہم پہ ہیں احساں بہت
ہم سے پوچھو زندگی کا درد سر
کب تجھے زیبا ہے اے شاہیں نژاد
یہ قفس کا غم یہ رنج بال و پر
بجھ گیا دل تو میسر اب کہاں
وہ حسیں دن رات وہ شام و سحر
تو نے ان کا ذکر پھر چھیڑا ندیم
جھوم اٹھے دیکھ وہ دیوار و در
آپ کو شب زندہ داری کی قسم
حضرت طالبؔ کہاں تھے رات بھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.