دیکھنے سے خلل پڑے گا کیا
عکس پانی میں چل پڑے گا کیا
غور سے مجھ کو دیکھنے والے
مثل خورشید جل پڑے گا کیا
خانۂ دل کے بند کمرے سے
رہنے والے نکل پڑے گا کیا
کوئی منزل نہیں مری پھر بھی
راستے میں ہی کل پڑے گا کیا
ایک ویرانہ میرے اندر ہے
راہ میں پھر بھی تھل پڑے گا کیا
جیسا منظر دکھائی دیتا ہے
مجھ میں سورج نکل پڑے گا کیا
وقت تھامے کھڑا ہے حال مرا
تو کہے گا تو چل پڑے گا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.