دیکھنے والو ذرا تم بھی منظر دیکھنا
دیکھنے والو ذرا تم بھی منظر دیکھنا
راہ حق میں ہی کٹے گا اب مرا سر دیکھنا
آنکھ سے ہو کر ترے دل میں اتر جاؤں گا میں
شرط یہ ہے پیار کی تو آنکھ بن کر دیکھنا
آپسی جھگڑے میں سارے لوگ زخمی ہو گئے
کس کی گردن کس کا ماتھا کس کا اب سر دیکھنا
روز و شب دنیا میں یوں بھی ایک محشر ہے بپا
اور کیا باقی ہے مولا روز محشر دیکھنا
پیار کے ہم بیج بوئے ہیں بڑے اخلاص سے
ایک دن سارا چمن ہوگا معطر دیکھنا
گوشہ گوشہ اس چمن کا جھوم کر لہرائے گا
پتے پتے پر ہمارا نام لکھ کر دیکھنا
بس چلا کرتے ہیں ہم تو جانب منزل وقارؔ
ہم نے سیکھا ہی نہیں راہوں کے پتھر دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.