دیکھتا بھی ہے دشمنوں کی طرح
مہرباں بھی ہے دوستوں کی طرح
دل مرا محو اضطراب ہے کیوں
ذہن میں کیا ہے وسوسوں کی طرح
مسکرانا بھی عیب ہے مجھ کو
قہقہے بھی ہیں الجھنوں کی طرح
شب فرقت میں مجھ کو آتی ہے
کوئی آواز دھڑکنوں کی طرح
یہ جو رم جھم گھٹا ہے ساون کی
اک جھڑی سی ہے آنسوؤں کی طرح
رات بھر خواب میرے کمرے میں
اڑتے پھرتے ہیں جگنوؤں کی طرح
دامن دل پہ پھیلے ہیں شاہدؔ
خوش نما رنگ تتلیوں کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.