Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گیا

مونیکا شرما سارتھی

دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گیا

مونیکا شرما سارتھی

MORE BYمونیکا شرما سارتھی

    دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گیا

    مخملی سایا سر سے جدا ہو گیا

    ریت کی مشت سے مشت بھڑتی رہی

    وقت پھسلا یوں ہم سے خفا ہو گیا

    یہ گلی راستہ گھر کے کمرے سبھی

    ڈھونڈتے ہیں اسے جو ہوا ہو گیا

    اشک رکتے نہیں درد تھمتا نہیں

    بیٹھے بیٹھے یہ کیا حادثہ ہو گیا

    رنگ آئے گا کیا نور آئے گا کیا

    یا وہ بیتے پلوں کی سدا ہو گیا

    گر شکایت تھی ہم سے تو کہتے سہی

    چھپ کے جانے سے کیا فیصلہ ہو گیا

    اپنا ہر غم چھپانا تھی عادت تری

    عادتاً تو سبھی سے خفا ہو گیا

    تیرے ہونے سے خوشیاں تھیں حصے میرے

    اب غموں کا مگر سلسلہ ہو گیا

    جی بھی پائیں نہیں مر بھی پائیں نہیں

    سارتھیؔ کیا عجب ماجرا ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے