دیکھتے ہیں کہ اب اپنی کیا حالت ہوتی ہے
دیکھتے ہیں کہ اب اپنی کیا حالت ہوتی ہے
یہاں گزارا ہوتا ہے یا ہجرت ہوتی ہے
کیا بتلائیں جینا اپنے شہر کے لوگوں کا
جی لیتا ہے جس میں جتنی ہمت ہوتی ہے
بے توقیر ہی ٹھیک ہیں بابا ہم اس بستی میں
جانتے ہیں کہ کن لوگوں کی عزت ہوتی ہے
یہ منزل تھی جس کی خاطر اتنا بھٹکے ہم
پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے
زور و زر سے عدل خریدا جا تو سکتا ہے
لیکن وہ جو اندر ایک عدالت ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.