دیکھتے ہیں مجھے ہنس کر یہ زمانے والے
دیکھتے ہیں مجھے ہنس کر یہ زمانے والے
جیسے غم ہیں ہی نہیں میرے دکھانے والے
آپ بولیں گے مرے حق میں نہیں رہنے دیں
میرے منصف بھی نہیں مجھ کو بچانے والے
اپنے گاؤں گیا تو مجھ کو ہوا یہ معلوم
دوست اب ہیں ہی نہیں شام سجانے والے
میں نے پوچھا تھا تو وہ رونے لگا تھا سن کر
یاد آتی ہے مری مجھ کو بھلانے والے
جن کو لگتی ہیں مری باتیں بری وہ سن لیں
مجھ کو آتے ہی نہیں فن وہ لبھانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.