دیکھتے ہی تجھے پھر جان پہ بن آئی ہے
دیکھتے ہی تجھے پھر جان پہ بن آئی ہے
اے مسیحا یہ بتا کیسی مسیحائی ہے
خوش نہ ہو اس پہ زمانہ ترا شیدائی ہے
فخر کی بات نہیں باعث رسوائی ہے
مل گیا جیسے مجھے اپنی محبت کا صلہ
آپ نے آج مرے سر کی قسم کھائی ہے
اب عیادت کو وہ آئے تو مجھے ہوش نہیں
نیند آئی بھی تو بیمار کو کب آئی ہے
دیکھ کر حالت صد چاک گریباں اکثر
اپنے ہی حال پریشاں پہ ہنسی آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.