دیس راون کا ہے سینے میں چھپا لو نہ مجھے
دیس راون کا ہے سینے میں چھپا لو نہ مجھے
میں کوئی رام نہیں گھر سے نکالو نہ مجھے
در بدر کر کے صبا جانے کہاں لے جائے
سونی گلیوں کی وراثت ہوں اچھالو نہ مجھے
اس کے خنجر کی بہک بھی بڑی جاں لیوا ہے
میں کہ کچھ بھی نہ سہی سامنے ڈالو نہ مجھے
میں تماشہ نہیں اپنے لیے اتنا سمجھو
پھر کبھی دیکھنا اے دیکھنے والو نہ مجھے
خود کو محسوس کیے جانا عبادت سے سوا
بہتا دریا ہوں سمندر میں تو ڈالو نہ مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.