دھواں دھواں ہے سر آسماں خدا حافظ
دھواں دھواں ہے سر آسماں خدا حافظ
دھڑک رہا ہے دل ناتواں خدا حافظ
نہ کوئی میر سفر ہے نہ کوئی منزل ہے
بھٹک رہا ہے مرا کارواں خدا حافظ
نہ التفات نہ پرسش نہ واسطہ نہ کلام
وہ ہو گئے ہیں بہت بد گماں خدا حافظ
نہ جانے اہل وفا پر اب اور کیا گزرے
بدل رہا ہے نظام جہاں خدا حافظ
چلا تھا ساتھ مگر رات کے اندھیرے میں
بچھڑ گیا وہ کہیں مہرباں خدا حافظ
بھری بہار میں یہ حال ہے گلستاں کا
محیط رہتی ہے ہر دم خزاں خدا حافظ
جمیلؔ یاد ہے اب تک کہ دیدۂ تر سے
کہا تھا اس نے تہہ سائباں خدا حافظ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.