دھواں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
دھواں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
زیاں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
فقط دیوار و در ہیں خواہشوں کے
مکاں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
یہ سنتے ہیں وہاں بھی کچھ نہیں ہے
یہاں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
نہ جانے کب یہ دل ہی بیٹھ جائے
رواں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
نشاں منظر بہ منظر سب عیاں ہیں
نہاں ہونے کے دھوکے میں نہ رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.