ڈھونڈھتا ہے کوئی رستا مرے آئینے میں
ڈھونڈھتا ہے کوئی رستا مرے آئینے میں
قید جو شخص ہے مجھ سا مرے آئینے میں
کھینچ لے تجھ کو نہ آئینے کے اندر کا طلسم
غور سے دیکھ نہ اتنا مرے آئینے میں
اس کے جیسا ہوں میں آئینے کے باہر کوئی
رہ رہا ہے وہ جو مجھ سا مرے آئینے میں
میں ہی آئینۂ دنیا میں چلا آیا ہوں
یا چلی آئی ہے دنیا مرے آئینے میں
عکس کچھ اور نظر آتا ہے میرا سب کو
کس نے اب تک مجھے دیکھا مرے آئینے میں
روبرو ہوتا ہے اک شخص بھی مجھ سا اطہرؔ
میں اکیلا نہیں ہوتا مرے آئینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.