ڈھونڈھتا ہے تو آسمان میں کیا
ڈھونڈھتا ہے تو آسمان میں کیا
کوئی تیرا نہیں جہان میں کیا
اف یہ سناٹا دل کے آنگن میں
کوئی رہتا نہیں مکان میں کیا
اب جو وہ مسکرا کے ملتا ہے
تیر جوڑا ہے پھر کمان میں کیا
مجھ سے کیوں میرا حال پوچھو ہو
کچھ کمی پائی آن بان میں کیا
روزی محنت سے وہ کمانے لگا
کچھ نہیں آتا اب لگان میں کیا
بے سبب بد زبان بولتا ہے
جھول ہے اس کے خاندان میں کیا
پھول سے اس کے منہ سے جھڑتے ہیں
بولا وہ میرؔ کی زبان میں کیا
اپنی منزل نہ پا سکے ببیاکؔ
کچھ کمی رہ گئی اڑان میں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.