ڈھونڈھتے کیا ہو آسمانوں میں
ڈھونڈھتے کیا ہو آسمانوں میں
چاند بکتا ہے اب دکانوں میں
رائیگاں جستجوئے خوشبو ہے
پھول بنتے ہیں کارخانوں میں
لڑکیاں ہیں بس اتنی ہی آزاد
مچھلیاں جتنی مرتبانوں میں
اس جہاں سے نکل کے ہم جیسے
آ گئے تیری داستانوں میں
عشق میں ہی تو ہے خداوندی
کچھ نہیں آرتی اذانوں میں
ایک گولی تھی سنترے والی
آٹھ ملتی تھیں چار آنوں میں
ایک تم ہی نہیں ہو ٹوٹے ہوئے
اور بھی ہیں شراب خانوں میں
اک گھٹن بارہا بلاتی ہے
دل سکوں ڈھونڈھتا ہیں گانوں میں
تیرے بن جی نہ پاؤں گی ارمانؔ
ایک آواز آئی کانوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.