ڈھونڈئیے رات کی وسعت میں نشاں سورج کے
ڈھونڈئیے رات کی وسعت میں نشاں سورج کے
راز ہو جائیں گے از خود ہی عیاں سورج کے
فکر کی آنکھوں سے دنیا کی کہانی پڑھیے
ہر کہانی میں حقائق ہیں نہاں سورج کے
کئی صدیوں سے اجالے نہیں پہنچے جس میں
ایسے بھی گاؤں میں ہوتے ہیں مکاں سورج کے
روز اول سے ان افلاک میں جن سے ہے چمک
ہیں یقیناً وہ سبھی کاہکشاں سورج کے
چاندنی فکر کی دھرتی پہ سجائے رکھئے
وادیٔ خواب میں بنتے ہیں جہاں سورج کے
غور سے دیکھو تو شبنم کا بھی قطرہ سورج
اور سمجھو تو ہیں یہ آب رواں سورج کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.