دھوپ سے تپتے سفر میں چھاؤں کی باتیں بھلی
دھوپ سے تپتے سفر میں چھاؤں کی باتیں بھلی
پنگھٹوں پر چھپچھپاتے پاؤں کی باتیں بھلی
ہر قدم پر جو سفر میں حوصلہ دیتا رہا
آ رہی ہیں یاد پھر اس گاؤں کی باتیں بھلی
دوستوں کو پھر سے بازی ہارنے کا غم ملا
دشمنوں کو لگ رہی ہیں داؤں کی باتیں بھلی
آئیے ہم ساتھ مل کر پھر چلیں اس اور ہی
کل ہوئی تھی آپ سے جس ٹھاؤں کی باتیں بھلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.