Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دھوپ اٹھا لی میں نے اپنے حصے کی

عشرت آفریں

دھوپ اٹھا لی میں نے اپنے حصے کی

عشرت آفریں

MORE BYعشرت آفریں

    دھوپ اٹھا لی میں نے اپنے حصے کی

    بھر لی تھالی میں نے اپنے حصے کی

    اس کی آنکھوں میں خوابوں کا جنگل تھا

    نیند چرا لی میں نے اپنے حصے کی

    جب بھی اندھیرا ہوتے دیکھا بستی میں

    آگ جلا لی میں نے اپنے حصے کی

    اس کے حصے کا جیون تو دان کیا

    عمر بچا لی میں نے اپنے حصے کی

    مسند پر جھگڑا تھا لو یہ مسند بھی

    کر دی خالی میں نے اپنے حصے کی

    بھیڑ بہت تھی بنے بنائے رستوں میں

    راہ نکالی میں نے اپنے حصے کی

    کر رکھی ہے آنے والے دنوں کے نام

    رت ہریالی میں نے اپنے حصے کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے