دی مئے ناب تو اب ساغر جم بھی دے دے
دی مئے ناب تو اب ساغر جم بھی دے دے
دل دیا ہے تو مجھے تاب الم بھی دے دے
بار سر کب سے لیے ہم سر مقتل ہیں کھڑے
با خدا اب تو ہمیں اذن قلم بھی دے دے
حسن پر ناز کا انداز تبسم توبہ
کیوں نہ دیوانہ ترے عشق میں دم بھی دے دے
ایسے فنکار پہ لعنت ہے جو چند سکوں میں
دل بھی دے ذہن بھی دے اور قلم بھی دے دے
شوخ وہ تشنہ لبی سے مری کھیلے ہے قمرؔ
جام بھی پیش کرے اور قسم بھی دے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.