دیدنی ہے یہ تماشہ سو ٹھہرنا سائیں
دیدنی ہے یہ تماشہ سو ٹھہرنا سائیں
یہ مرا بننا سنورنا یہ بکھرنا سائیں
سارہ دن رقص کناں رہنا بگولوں کی طرح
شام پھر قصر اذیت میں اترنا سائیں
سیر غرناطہ و بغداد سے فرصت پا کر
میرے صحرا سے بھی اک روز گزرنا سائیں
ہاں ادھر آؤ کہ مٹی میں رلیں خاک ہو لیں
شہ نشینان محبت ہیں ادھر نا سائیں
زرد پڑنے لگے سب تیرے طلب گار ستم
شاخ طوبیٰ سے کوئی دم میں اترنا سائیں
جمنے دیتا ہی نہیں مجھ کو سکوت شب میں
بہتا رہتا ہے تری یاد کا جھرنا سائیں
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 37)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.