دیوانہ اپنا کون سا عالم دکھا گیا
دیوانہ اپنا کون سا عالم دکھا گیا
ان کے لبوں پہ ایک تبسم سا آ گیا
مدت سے زندگی میں نہیں کوئی انقلاب
شاید ترا فراق مجھے راس آ گیا
تم پر ہی کچھ اثر نہ ہوا اور بارہا
دشمن بھی میرے حال پہ آنسو بہا گیا
ان سے براہ راست ہوئی جب نہ گفتگو
اشکوں کے واسطے سے پیام وفا گیا
نقش و نگار دامن صحرا کو ہو نوید
میں یعنی ایک آبلہ پا اور آ گیا
اب اس کا کیا علاج کہ ان کا ہر اک ستم
کچھ اور اعتماد محبت بڑھا گیا
وہ بزم اور جرأت اظہار زندگی
اک میں ہی تھا کہ تہمت ہستی اٹھا گیا
افسردہ بزم ماہ ہو یا شمع اشک بار
پروانہ اپنا جشن چراغاں منا گیا
ان کا کرم تو آج بھی ہے دستگیر شوق
باسطؔ مگر ہمیں میں کوئی فرق آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.